Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب سے پہلی دفعہ میرا دل میرے والد نے توڑا تھا، متھیرا

متھیرا نے انکشاف کیا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 07:34pm

ٹی وی میزبان متھیرا نے ایک انٹرویو بتایا کہ سب سے پہلی دفعہ میرا دل میرے والد نے توڑا تھا ۔

فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرا والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور بعد میں بہت سے دھوکہ دہی کا سامنا کرنا بھی پڑا کیونکہ میرے والد کی طرح حفاطت کرنا والا کوئی نہیں تھا ۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کے والد اور ان کی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے پھر وہاں کی سیاست میں بھی شامل ہوئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے میری والدہ اور والد میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبعیت کے مالک تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں ۔

انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں اور بہن اخبارات میں کام کیلئے اشتہارات دیکھا کرتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت ماں بنیں جب میری عمر پندرہ سال کی تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو ایک اچھے طریقے سے بدل دیا ہے اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، مجھے اچھا کام ملا، مجھے اچھی نوکری ملی۔

Mathira