Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کا شو چھوڑ کر کیوں گئیں؟

میں اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کرنا چاہتی ہوں، رابعہ انعم
شائع 08 نومبر 2022 07:27pm

ندا یاسر کے مارننگ شو میں محسن عباس حیدر کو بلائے جانے کی وجہ سے رابعہ انعم شو چھوڑ کر چلی گئیں ۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں میزبان رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ان کے ساتھ پروگرام میں فضا علی اور محسن عباس بھی بطور مہمان موجود تھے ۔

تاہم براہ راست پروگرام آن ایئر ہونے کے کچھ دیر بعد رابعہ انعم نے میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی اور کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیوں کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہونے کا عزم کیا ہے اور وہ اس حوالے سے آواز بھی بلند کرتی آ رہی ہیں، جس وجہ سے آج اُن کا پروگرام میں بیٹھنا انہیں مناسب نہیں لگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ شو میں فضا علی بھی بطور مہمان ہونگی لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔

رابعہ انعم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کرنا چاہتی ہوں ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری چھوٹی بیٹی یا کسی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے، میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔

چینل کی جانب سے اس شو کے مکمل کلپ میں سے یہ حصہ ڈیلیٹ کر کے اپلوڈ کیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر رابعہ انعم کی گفتگو والا کلپ وائرل ہوگیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل نے ان پر 2018 میں بدترین گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لے لی تھی۔

Nida Yasir

Rabia Anum

Mohsin Haider abbas