Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 27 پیسے کی کمی ہوئی
شائع 08 نومبر 2022 05:48pm
ڈالر ایک پیسہ سستا۔ فوٹو — فائل
ڈالر ایک پیسہ سستا۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں صرف ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 221 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR

dollar prices