Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

پارٹی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے, مصطفیٰ نواز
شائع 08 نومبر 2022 05:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

توئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مصطفیٰ نواز نے کہا کہ آج پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات کی۔ انہوں نے پیغام پہنچایا کہ پارٹی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر، میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔

مصظفیٰ نواز نے لکھا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ انشاء اللہ کل چیئرمین سینیٹ کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔

resignation

Mustafa Nawaz Khokhar