Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں تیز بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹس جاری کردیئے

گرج چمک اور تیز ہواوؔں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔
شائع 08 نومبر 2022 04:06pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان ڈازسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں تیز بارشوں کے الرٹس جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت،قلعہ سیف اللہ، چمن، موسی خیل،ژوب،پسنی قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان، گوادر،کیچ،آوران،پنجگور اور گردنواح میں مطلع جزوی بارآلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواوؔں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے تحت پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو الرٹس جاری کردیئے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کی پیش گوئی کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو شہریوں کو ندیوں کی طرف غیر ضروری سفر کرنے سے اجازت نہ دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

بولان پنجرہ پل کے مقام پر ندی میں برساتی پانی آنے سے کچھ دیر کے لئے کوئٹہ سبی شاہراہ بند رہا تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے راستہ دوبارہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

بلوچستان

PDMA

rains

Alerts