Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلا سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کل مدمقابل

قومی ٹیم نے پریکٹس کےبجائے آج آرام کوترجیح دی
شائع 08 نومبر 2022 03:34pm
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کل سڈنی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے پریکٹس کےبجائے آج آرام کوترجیح دی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی20ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کے لئے شاہین اورکیویزکل پہلے سیمی فائنل مدمقابل ہوں گے۔

سڈنی میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجےمیدان سجے گا،دونوں ٹیموں کا بولنگ اٹیک مضبوط جم کرمقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم کےمینٹورمیتھیوہیڈن کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم بڑے میچزمیں شاندارکم بیک کرتی ہے، نیوزی لینڈ خطرناک ٹیم ہے، ان کا بولنگ اٹیک تجربہ کار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی پاکستان کومضبوط اورخطرناک ٹیم قراردیا۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کا 6بارٹکراؤ ہوا، 4فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کوبرتری حاصل ہے، 2میچزبلیک کیپس کے نام رہے۔

semi final

cricket

ICC

sydney

Australia

T20 World Cup

Pakistan vs New Zealand