Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیسے پہنچی؟

میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی
شائع 08 نومبر 2022 03:17pm
پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا سفرآسان نہیں رہا، گرین شرٹس کس طرح سیمی فائنل میں پہنچی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12مرحلے میں پاکستان کی پرفارمنس ملی جلی رہی۔

پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت سےناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں آسان حریف زمبابوے سے ایک رن سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔

دومیچزمیں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی اگرمگرکاشکارہوئی، اس کے بعد قومی ٹیم نے باؤنس بیک کیا۔

قومی ٹیم نے پہلے نیدرلینڈز کوپچھاڑ کرایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، اس کے بعد پھرمضبوط حریف جنوبی افریقا کو 33رنزسے زیرکرکے سیمی فائنل کھیلنےکی امیدیں برقراررکھیں۔

نیدرلینڈز کی ٹیم کی مہربانی کی بدولت سارے اگرمگرختم ہوئے مگر پاکستان نے آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کو دبوچ کرسیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔

semi final

ICC

Pakistan Cricket Team

Australia

T20 World Cup