Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران پر حملے کی ایف آئی آر، آئی جی آفس کے باہر وکلاء کا احتجاج

آفس کے تینوں گیٹس کے باہر 12 ریزروین تعینات کئے گئے۔
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 04:01pm

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر وکلا نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

انصاف یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف نے ایک بجے احتجاج کی کال دی تھی۔

آئی جی آفس کے باہر احتجاج کی کال کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی، ایس پی سٹی کی سربراہی میں 4 ڈی ایس پیز، 4 ایس ایچ اوز اور 16 سب انسپکٹرز تعینات کئے گئے۔

آفس کے تینوں گیٹس کے باہر 12 ریزروین تعینات کئے گئے اور بیریئرز اور کنٹینرز لگا کر آئی جی آفس کے باہر سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا۔

imran khan

FIR

IG office