Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ملک میں سول وار کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے: پلوشہ خان

موجودہ حالات انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 02:49pm

پیپلزپارٹی نے عمران خان کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط کو آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اگر کمیشن بنایا جائے تو پھر عمران خان سے بھی سوال ہوں گے، ملک میں سول وار کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران کا صدر کو خط صرف بیرونی طاقتوں کو دکھانے کے لئے ہے ورنہ اس کی حثیت ٹریش سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں، منتخب نمائندے سڑکیں بند کروارہے ہیں، سول وار کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بندوق کے نشانے پر پورا پاکستان ہے، یہ تماشا کسی کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔

imran khan

PPP

Palwsha Khan