Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی بالر ایشون نے زمبابوے کیخلاف ٹاس کے وقت شرٹ کیوں سونگھی تھی

قیاس آرائیاں کرنے والوں کے لیے ایشون نے وجہ بتادی
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 02:58pm

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر12 مرحلے میں زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے بالر روی چندرن ایشون گراؤنڈ میں ایک عجیب وغریب حرکت کرتے دکھائی دیے تھے۔

زمبابوے کے خلاف ٹاس کے وقت کیمرے کی زدمیں پیچھے کھڑے ایشون بھی آئے تھے جو ہاتھ میں پکڑی شرٹ کو سونگھ رہے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کیے۔

شاید انہی تبصروں کو پڑھ کر بھارتی بالرکو خیال آیا کہ عین کھیل شروع ہونے سے قبل کیے جانے والے اپنے اس اقدام کی وجہ بتادیں۔

قیاس آرائیوں کا جواب دینے والے ایشون نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ نہ تو جیکٹ کا سائزچیک کررہے تھے اورنہ کچھ اور بلکہ ان کا مقصد تو اپنا پرفیوم چیک کرنا تھا۔

غورفرمائیں تو صارفین کے اندازے بھی درست ہی تھے کیونکہ پرفیوم سے ایشون نے اندازہ تو یہی لگانا ہو گا کہ یہ کپڑے ان کے ہیں بھی یا نہیں۔

صارفین نے بھارتی بالر کی اس ٹویٹ کو خوب انجوائے کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جبکہ دوسرا جمعرات 13 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

cricket

T20 World Cup

Ravichandran Ashwin

T20 WORLD CUP 2022