Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھر کالونی میں ٹیلی کام ملازمین کا قتل، 18 ملزمان عدالت میں پیش

ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
شائع 08 نومبر 2022 01:24pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں دو ٹیلی کام ملازمین کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار 18 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی اور مزید ملزمان کی گرفتاری، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا بھی کی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 14 نومبر تک پولیس تحویل میں دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھر کالونی کی جنگل گلی اور دو لاشیں

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اب تک مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 33 ہوگئی ہے، عدالت میں 18 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے، تفتیش میں مزید ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے شہرسے باہر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل: اصل میں ہوا کیا؟

عدالت نے 15 نومبر کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

karachi

Telecom Engineer Murder

Machar Colony

Mob Lynching