کراچی کے عوام کے لئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی
بجلی یونیفارم ٹیرف کی مد میں مہنگی کی جارہی ہے
کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، شہر قائد کے عوام کے لئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی دے۔
بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی یونیفارم ٹیرف کی مدمیں کی جارہی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق کراچی کے صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی، کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے لیکن عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے۔
حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی جبکہ کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔
nepra
karachi
electricity price
K-Electric
مقبول ترین
Comments are closed on this story.