Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا کوپ 27 کانفرنس سے خطاب، ’گرین پاکستان پروگرام بھی وائلڈ لائف اور جنگلات کے تحفظ پر مرکوز ہے‘

شہبازشریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 12:35pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سعودی گرین انیشیٹو اجلاس سے خطاب میں کہا میرے بھائی محمد بن سلمان کا گرین انیشیٹو وژن مڈل ایسٹ میں پہلا قدم ہے، یہ ایک رینجنل لیول پر بڑا احسن اقدام ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام بھی وائلڈ لائف اور جنگلات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مڈل ایسٹ انشیٹو کانفرنس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور محمد بن سلمان کی جانب سے مشرق وسطیٰ گرین منصوبے کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کی تعریف کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلے کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم کی کوپ 27 کانفرنس میں شرکت

ادھروزیراعظم سیلاب متاثرین کی آواز بن گئے، مصر میں کوپ 27کانفرنس میں شرکت کی، سیلاب متاثرین اور نقصانات سے دنیا کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور یو این سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت کچھ ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہیں، پاکستان میں ساڑھے 3کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، نقصانات کا تخمینہ 30ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

اس موقع پر یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پاکستان کو آبادکاری کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت ہے۔

سعودی ولی عہد کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان

دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

Saudi Crown Prince

Mohammad Bin Salman

PM Shehbaz Sharif

cop27 conference

Sharm al Sheikh