امبر ہرڈ کے بعد جی جی حدید نے ٹوئٹر کیوں چھوڑا؟
ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہیرڈ کے بعد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
جی جی حدید نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔
جیجی حدید نے مزید لکھا کہ ویسے تو میرا اکاؤنٹ کافی وقت سے غیر فعال ہے لیکن یہ فیصلہ خاص طور پر ایلون مسک کی وجہ سے کیا ہے۔
امریکی ماڈل نے کہا کہ ٹوئٹر نفرت اور تعصب کا سب سے بڑا ذخیرہ بنتا جا رہا ہے، اب یہ ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔
انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر موجود اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے ایک دہائی سے پیار کا رشتہ استوار رہا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ کسی کے لیے محفوظ جگہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سماجی پلیٹ فارم جس کا نقصان کم اور فائدہ زیاد ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل امریکی اداکارہ اور ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ امبر ہرڈکا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی غیرفعال ہوچکا ہے۔
جانی ڈیپ سے طلاق کے بعد امبر ہرڈ 2016 سے 2018 تک ایلون مسک کے ساتھ تعلق میں تھیں۔
Comments are closed on this story.