Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ژالہ باری، مزید بارش کا امکان

پہلی بارش اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی ژالہ باری کے بعد کراچی میں ٹھنڈ بڑھ گئی
شائع 07 نومبر 2022 07:58pm
تصاویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصاویر بزریعہ سوشل میڈیا

موسم سرما کی پہلی بارش اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی ژالہ باری کے بعد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہر میں خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر گیارہ سے شام 5 بجے کے دوران سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں 31.2 ، شاہراہ فیصل پر 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مسرور بیس پر 11.6، قائد آباد میں 10.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 6، سرجانی ٹاؤن میں 5.7 ، کورنگی میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گلشن معمار میں اور صدر میں بھی 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صدر ، ایم اے جناح روڈ ، نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش جاری رہی، جبکہ کراچی کے مضافاتی علاقوں گڈاپ ، بحریہ ٹاؤن ، سپر ہائی وے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

karachi

Rain