Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ کے باوجود سعودی ولی عہد کے دورے کا اعلان

دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کا امکان
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 08:32pm
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران   سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

محمد بن سلمان کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان متوقع ہے جب کہ رواں ہفتے سعودی سکیورٹی ملک پہنچ جائے گی۔

سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اس دورے میں متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے آئل ریفائنری کے قیام کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے، سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔

سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا، چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کوچلائیں گی۔

موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔

اوپیک میں امریکا مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

پاکستان

Saudi Crown Prince

Muhammad bin Salman