Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کمیٹی نے عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا
شائع 07 نومبر 2022 06:42pm
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی۔ فوٹو — فائل
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزین کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیے گئے چاروں مطالبات کی پر زور تائید کی جب کہ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ بہمانہ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جاتی اعلامیے کے مطابق ایوان کے رکن اعظم سواتی کے ساتھ تقدس کی پامالی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

imran khan

FIR

sadiq sinjrani

Azam Khan Swati

pti senators