Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں، وزیر داخلہ نے غیر جانبدارانہ معائنے کا مطالبہ کردیا

اگر 4 گولیاں لگی ہوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ عمران سیاست چھوڑدیں، رانا ثںاء
شائع 07 نومبر 2022 05:58pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو وزیر آباد میں فائنرگ کے دوران 4 گولیاں نہیں لگی تھیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان مقدمے میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کرلیں، ہم شامل تفتیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے، انہیں 4 گولیاں نہیں لگی اور اگر 4 گولیاں لگی ہوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ عمران سیاست چھوڑدیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے جنہیں صوبائی پولیس سہولت فراہم کر رہی ہے، عمران خان فتنہ فساد اورانار کی پھیلانا چاہتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملزم نوید کو پی ٹی آئی کارکنوں نے ہی پکڑوایا ہے اور یہی عمران خان پر حملے کا اصل ملزم ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah