Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردی کی آمد، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

لوگ سردی میں بچوں کو لے کر کھلے میدان میں بیٹھے ہیں
شائع 07 نومبر 2022 05:55pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کندھ کوٹ میں سردی کی شدت کے ساتھ سرد ہوا کی آمد اور دھند نے انڈس ہائی کے قریب خیمہ بستی میں رہنے والے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں صرف مختصر راشن فراہم کیا گیا ہے، خیموں کی عدم موجودگی کے باعث سردی میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ لوگ سردی میں بچوں کو لے کر میدان میں بیٹھے ہیں۔

متاثرین نے سردی سے بچنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت خیمے بنائے ہوئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے نہ انہیں گرم کپڑے فراہم کئے گئے ہیں اور نہ ہی کمبل، جبکہ سرد ہوا کے باعث متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

پاکستان

Flood victims

Winter Season

Flood relief camps