Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کا راز بتادیا

انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں، اداکارہ کا انشکاف
شائع 07 نومبر 2022 05:47pm

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں دھوکہ دہی کا انکشاف کردیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا ایک راز بتاوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے ہیں لوگ جو ہوتے ہیں وہ بتاتے یا دکھاتے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آر کمپنیاں بیانیہ بناتی ہیں اورلوگ اس طرف بھاگ اٹھتے ہیں جس طرف ہجوم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا مجھے اچانک خیال آیا کہ دھوکہ دہی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں شو بزنس کی تمام اقسام چاہے وہ فلمیں، ٹی وی، فلاحی کام ہو یا کھیل کا شعبہ ہو، دھوکہ دہی کا تناسب زیادہ افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔

یاد رہے کہ اشنا شاہ کا شمار پاکستانی کی اچھی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی جگہ بنائی ہے بعض اوقات انہیں تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے ۔

ان دنوں اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے حبس میں نظر آرہی ہیں ۔

Ushna Shah