عمران خان جب سے سابق ہوئے سڑکوں پر ہیں، میاں افتخار
عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان جب سے سابق ہوئے سڑکوں پر ہیں اور وہ ایک دن بھی بغیر احتجاج کے نہیں رہ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا حملہ آور پکڑا گیا، تو بغیرتحقیق کے کچھ لوگوں پر انگلیاں اٹھانا شروع کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نئے آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی تاہم حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہون نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی بغیر احتجاج کے نہیں رہ رہے، عمران خان کہتا ہے مارشل لاء لگ جائے مجھے پرواہ نہیں لیکن ہم ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوریت ہو چاہے کسی کی بھی حکومت ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پسندیدہ اسپتال گئے پہلے ایک گولی پھر چار گولیوں تک بات پہنچ گئی، گولی لگی یا نہیں، گولی کے پرزے لگے، تفتیش کے لئے کوئی اور زاویہ ڈھونڈنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں حملہ آور پکڑا گیا اوراقبالی بیان کے باوجود معاملے کو دوسرا رنگ دیا جارہا ہے اور بغیر تحقیق کے کچھ لوگوں پرانگلیاں اٹھانا شروع کردیا گیا۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے پی ٹی آئی انکو متنازعہ بنائی گی۔
Comments are closed on this story.