Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسپتال سمیت سب نے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، درخواست گزار
شائع 07 نومبر 2022 11:27am
تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرحوم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، جس دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تین نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کینیا میں جاں بحق

انتظامیہ نے کہا ان کے پاس پوسٹمارٹم رپورٹ نہیں، پولیس کے پاس ہے اور جب فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے، تو انہوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا۔

پمز اسپتال سمیت سب نے ارشد شریف فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد

arshad sharif death

arshad sharif