Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں بولا، ترجمان پنجاب حکومت

اب بھی عمران خان کی زندگی کوخطرہ ہے، مسرت جمشید چیمہ
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 11:33am
تصویر: فیس بک آفیشل
تصویر: فیس بک آفیشل

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں بولا جبکہ مریم نواز کے جلسے میں اداروں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

آج نیوز کے پروگرام“ آج پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر حملہ ہوا، ایک شخص جاں بحق بھی ہوا جبکہ عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نوازشریف نے نام لے لے کرتنقید کی ہے لیکن ہم اپنی آرمڈ فورسز کے ساتھ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہرکوئی اپنے آئینی دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے مگر حکومت کے پلان کا علم ہے قوم کوانتشارمیں ڈالنا نہیں چاہتے۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے واضح کیا کہ ابھی بھی عمران خان کی زندگی کوخطرہ ہے۔

AAJ NEWS

آج پاکستان

Musarrat Jamshed Cheema