Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل: قومی ٹیم سڈنی پہنچ گئی

قومی کرکٹرز آج سڈنی پہنچ کر ہوٹل میں آرام کریں گے
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 03:41pm
فوٹو۔۔۔ پی سی بی (ٹوئٹر)
فوٹو۔۔۔ پی سی بی (ٹوئٹر)

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی۔

سڈنی ایئر پورٹ پربھی فینز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس سے قبل سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف لیے۔

قومی کرکٹرز آج سڈنی پہنچ کر ہوٹل میں آرام کریں گے، قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

semi final

cricket

New Zealand

ICC

Pakistan Cricket Team

sydney

Australia

T20 World Cup

Adelaide