Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پرگرفتارکرلیا گیا

مقامی رہنما نے احتجاجی مظاہرے میں حساس اداروں کے افسران کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی
شائع 07 نومبر 2022 09:00am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر سبحان علی کو اشتعال انگیز تقریر کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سیاسی جماعت کے رکن کو حساس ادارے کے خلاف عوام کو بھڑکانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سابق صدر کو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملکی اداروں اور حساس اداروں کے افسران کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سبحان علی کو گلشن اقبال میں واقعے بیت المکرم مسجد کے نزدیک گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے ملکی وزیر اعظم وزیر داخلہ اور حساس ادارے کے آفسران کے خلاف عوام کو اکسانے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے سبحان علی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس سندھ حکومت کا آمرانہ اقدام قرار دیا ہے۔

karachi

PTI protest

PTI long march 2022