Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل کیس: جسٹس (ر) شکور پراچہ کی جوڈیشل کمیشن کی ‏سربراہی سے معذرت

پہلے سے تفتیش کا حصہ بننے والے شخص کو ‏قانونی طور پر کمیشن کا حصہ نہیں بنانا چاہیے، جسٹس (ر) عبدالشکور
شائع 06 نومبر 2022 11:30pm
تصویر: ارشد شریف/فیس بک
تصویر: ارشد شریف/فیس بک

ارشد شریف قتل کیس میں جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے جوڈیشل کمیشن کی ‏سربراہی سے معذرت کرلی۔

جسٹس (ر) شکور پراچہ نے کہا ہے کہ وفاق کو آگاہ کردیا کہ ‏شہید کی والدہ نے کمشین پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ہے، شہید کی والدہ نے چیف جسٹس ‏پاکستان کوانصاف کیلئے درخواست بھی دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں نامزد ایک ‏ممبر پہلےسے نیروبی کا دورہ کرچکے ہیں، پہلے سے تفتیش کا حصہ بننے والے شخص کو ‏قانونی طور پر کمیشن کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندے کا بھی کمیشن میں ہونا ‏ضروری ہے تاکہ انصاف ہوتا نظرآئے۔

جسٹس (ر) شکورکا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے متفق ‏ہوں کہ چیف جسٹس کیس میں کمیشن بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور کی ‏سربراہی میں تین رکنی ‏کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انور اور ڈپٹی ‏ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد کمیشن میں شامل تھے۔

‏کمیشن نے سینئرصحافی ارشد شریف ‏قتل کیس کی تحقیقات کے بعد 30 یوم کےاندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کوپیش کرنا ‏تھی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی تشکیل دو رکنی کمیٹی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ‏کےلیے کینیا میں موجود ہے۔

تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈائریکٹر آئی ‏بی عمرشاہد شامل ہیں۔

judicial commission

arshad sharif death