Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فرانسیسی ماڈل اور ٹی وی اسٹار نے اسلام قبول کرلیا

والد کو تلاش کرتی ہائمر حقیقی دین تک پہنچ گئیں۔
شائع 06 نومبر 2022 09:49pm
تصاویر بزریعہ انسٹاگرام
تصاویر بزریعہ انسٹاگرام

فرانسیسی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار میرین ایل ہائمر نے اسلام قبول کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کے ”خوش ترین دن“ ہیں۔

ہائمر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے دو دن بعد ہفتے کے روز مکہ مکرمہ میں دین اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ، ”اس لمحے میں محسوس ہونے والی خوشی اور جذبات کی شدت کو بیان کرنے کے لیے اتنے مضبوط الفاظ نہیں ہیں۔ ایک روحانی سفر جس کی مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میری ترقی اور رہنمائی جاری رہے گی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ”روح، دل اور وجہ کا انتخاب ہے۔“

ہائمر فرانس میں ریئلٹی ٹیلی ویژن شو ”لیس پرنسز ایٹ لیس پرنسس ڈی ایل امور“ میں کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیروکاروں کی حمایت اور مہربانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فرانسیسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہائمر اپنے سوتیلے والد کے ساتھ پلی بڑھیں، انوہں نے اپنے حقیقی والد کے بارے میں کچھ تحقیق کی کہ وہ اصل میں کہاں سے تھے، اور اسی دوران اسلام سے ان کا تعارف ہوا۔

Islam

Marine El Himer

Converted to islam