Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری ، سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار

امداد نہ ملکنے پر متاثرین سیلاب خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور
شائع 06 نومبر 2022 09:00pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک طرف جہاں پاکستان میں سیاسی درجہ حراات عروج پر ہے، وہیں بالائی علاقوں میں اب ٹھنڈے موسم نے پارہ کچھ گرادیا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

غذر میں بارشوں اور برفباری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، برفباری سے سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے متاثرین کو تاحال مکانات کی تعمیر کے لئے امداد نہ ملنے سے بحالی کے کام شروع نہیں ہوسکے ہیں اور متاثرین سیلاب خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گرنے سے عوام کو ایندھن کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں مزید بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز خیبر پختو نخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کالام میں 33، جوہر آباد میں 32، چکوال 30، کاکول 23، مالم جبہ 17، راولاکوٹ، اسلام آباد 14، پشاور 12 اور مری میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ سب سے زیادہ سردی بابر سر میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں بارش ہوتے ہی پیسکو کی من مانیاں بھی شروع ہوگئیں۔ عوام کہتے ہیں باران رحمت ہمارے لیے زحمت میں تبدیل ہوگئی ہے۔

خیبرپختوںخوا کے میدانی علاقوں کہیں موسم ابر آلود کہیں بارش اور بالائی اضلاع برفباری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بابو سر ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے شاہراہ کاغان ناران کو بند کردیا۔

پشاور میں بارش سے موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا۔

دیر بالا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری سے موسم سرد ہونے لگا۔

ناران بابو سر ٹاپ گیٹی داس میں برفباری سے شاہراہ کاغان کو ناران سے آگے بند کردیا گیا ہے۔

Rain

snowfall