بھارتی ہیکرز کا پاکستانی جنرلز، سیاستدانوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف
بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم اور سنڈے ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں مقیم ایک ”ہیک فار ہائر“ نامی ہیکر کے ایک گروہ دنیا کے مختلف حصوں میں پاکستانی سیاست دانوں، جرنیلوں اور سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اہداف کی جاسوسی ملوث ہے۔
خبر رساں ادارے کی تحقیقات میں ہیکرز کے بڑے گروہوں میں سے ایک کے لیک ہونے والے ڈیٹا بیس کے مواد میں انکشاف ہوا کہ صرف پاکستانی اعلیٰ حکام ہی نہیں بلکہ دنیا کی دیگر کاروباری شخصیات، سیاست دانوں اور صحافیوں کی بی جاسوسی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مجرموں نے خود مختار ریاستوں، وکلاء اور ان کے امیر گاہکوں کے لیے کام کرنے والے تفتیش کاروں کی جانب سے 100 سے زیادہ متاثرین کے نجی ای میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”اس گینگ نے پاکستان کے سیاستدانوں، جرنیلوں اور سفارت کاروں کے کمپیوٹرز کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا اور بظاہر ہندوستانی خفیہ اداروں کے کہنے پر ان کی نجی گفتگو کو سُنا اور ریکارڈ کیا ۔“
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ”پاکستان سے متعلق ان کا سب سے مشہور ہدف ملک کے سابق صدر پرویز مشرف تھے۔“
”وائٹ اِنٹ“ نامی ہیکرز کا یہ گروہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب شہر ”گروگرام“ میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے اپنے تمام آپریشنز چلاتا ہے، اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ 31 سالہ ادتیا جین ہے جو بھارت میں برطانوی اکاؤنٹسی فرم ڈیلائٹ میں ملازمت کرتا ہے۔
جین کی ٹیم نے اپنے شکار کے کمپیوٹرز پر قبضہ کرنے کے لیے مالویئر کا استعمال کیا اور پاکستان کے سینئر جنرلوں کے ساتھ ساتھ بیجنگ، شنگھائی اور کھٹمنڈو میں ان کے سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا۔“
رپورٹ کے مطابق گینگ کے دیگر اہداف میں سوئٹزرلینڈ کے صدر اور ان کے نائب، بی بی سی کے پولیٹیکل ایڈیٹر کرس میسن، برطانیہ کے سیاست دان فلپ ہیمنڈ اور ولادیمیر پوتن سے فرار ہونے والے برطانیہ میں مقیم اولیگارچ شامل تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یورپی فٹ بال کے سابق سربراہ مشیل پلاٹینی کو 2022 کے ورلڈ کپ سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں فرانسیسی پولیس سے بات کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی ہیک کر لیا گیا تھا۔“
اطلاعات کے مطابق 10 جنوری کو آدتیہ جین کو عمران خان کی کابینہ میں اس وقت کے پاکستان کے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ای میل اکاؤنٹ ہیک کرنے کا کام بھی سونپا گیا تھا۔
“ہیکرز نے فارمولا ون موٹر ریسنگ کے مالک روتھ بسکومبے، جو الفا رومیو ٹیم میں ریس کی حکمت عملی کی برطانوی سربراہ ہیں، اور آسٹن مارٹن ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو اوٹمار زافناؤر کے ای میل ان باکسز بھی ہیک کئے۔ “
لیکن رپورٹ کے مطابق، یہ گینگ صرف ہندوستان میں مقیم نہیں تھا۔ خفیہ رپورٹرز نے ہندوستانی ہیکرز کی ایک سیریز سے بھی رابطہ کیا، جنہیں خفیہ طور پر اپنے غیر قانونی کام اور انڈر گراؤنڈ انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.