Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا گھوٹکی میں ڈاکوؤں کیخلاف بھرپور آپریشن کا حکم

آئی جی سندھ پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی
شائع 06 نومبر 2022 02:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر (ریڈیو پاکستان)
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر (ریڈیو پاکستان)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کردیئے، آئی جی سندھ پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس افسران کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میرے پولیس اہلکاروں کے قاتل ہر صورت سلاخوں کے پیچھے چاہئیں، ڈاکوؤں کے خلاف بھرپورآپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ کس طرح پیش آیا؟ وزیر اعلیٰ نے ہر پہلو سے تفصیلی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں سے گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

CM Sindh

robbers

Ghotki

Syed Murad Ali Shah

police attack