Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ والدین بن گئے

دونوں رواں سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 04:21pm
تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام

حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ کے اداکار رنبیرکپور اوراداکارہ عالیہ بھٹ والدین بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کو صبح 7 بجے ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے بچی کو جنم دیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ”ہماری زندگی سب سے اچھی خبر ہے کہ ہمارے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے“۔ انہوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم خوشی سے نہال ہیں کہ ہم والدین بن گئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کی صبح عالیہ اور رنبیر کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جوڑے کی رواں سال اپریل میں ممبئی میں شادی ہوئی تھی جبکہ عالیہ بھٹ نے جون کے میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Alia Bhatt