Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں، شوکت خانم اسپتال نے وضاحت کردی

عمران خان اسپتال لائے گئے تھے، تو وہ ہوش میں تھے، وضاحتی بیان
شائع 06 نومبر 2022 02:11pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چار گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے چار ٹکڑے لگے۔

شوکت خانم اسپتال لاہور نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لگنے والی گولیوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا، جس میں بتایا کہ عمران خان کو گولیوں کے چار ٹکڑے لگے۔

بیان میں کیا گیا ہے کہ عمران خان کو 3 نومبر کو شام 5 بجکر 50 منٹ پر اسپتال لایا گیا، انہیں فوری طور پر آرتھوپیڈک میڈیسین اور ویسکیولر جنرل سرجری سپیشلسٹ نے چیک کیا۔

جس وقت عمران خان اسپتال لائے گئے، تو وہ ہوش میں تھے کیونکہ انہیں دائیں ٹانگ میں شدید درد تھا، اس لیے سی ٹی سکین اور ایکسرے کئے گئے۔

بیان کے مطابق عمران خان کو8 بجکر15 منٹ پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا جہاں ان کی دائیں ٹانگ سے گولیوں کے چار ٹکڑے نکالے گئے جبکہ بائیں ٹانگ پر لگا ٹکڑا نہیں نکالا گیا کیونکہ وہ نقصان دہ نہیں تھا۔

شوکت خانم اسپتال نے بیان میں بتایا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر پلاسٹر کردیا گیا ہے اور زخم بہتر ہو رہے ہیں۔

imran khan

Shaukat Khanum Hospital