Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہراہ کاغان کو برفباری کے باعث ناران سے آگے بند کردیا

ناران سے آگے روڈ اگلے سیزن تک بند رہے گا
شائع 06 نومبر 2022 11:29am
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

ناران بابو سر ٹاپ گیٹی داس میں برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ شاہراہ کاغان کو برفباری کے باعث ناران سے آگے بند کردیا۔

ڈی ایس پی بالاکوٹ سراج خان کے مطابق شاہراہ کاغان کو برفباری کے باعث ناران سے آگے بند کیا ہے سیاح ناران آنے سے پہلے موسم کی صورتحال دیکھ کرسفرکریں جبکہ گلگت جانے والے افراد شاہراہ قراقرم استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناران سے بابو سر ٹاپ تک قائم 4 پولیس کی چوکیوں کو بھی ختم کرکے ناران کے مقام پر پولیس چوکی قائم کرلی ہے جبکہ ناران سے آگے روڈ اگلے سیزن تک بند رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کاغان ویلی میں بارش و برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہراسلام آباد اورراولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مغر بی ہواؤں کا ایک سلسلہ 04 نومبر سے ملک میں داخل ہوا ہے، جو07 نو مبر تک موجود رہے گا۔

مزید بتایا کہ تھا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ وسطی حصے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

snowfall

Naran