Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے احتجاج ایک دن کیلئے مؤخر کردیا ہے، مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 01:26pm
تصویر: فیس بک آفیشل
تصویر: فیس بک آفیشل

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ صحت میں بہتری آنے پرعمران خان کو آج 12 بجے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا اور احتجاج ایک دن کیلئے موخر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کی اخلاص سے کی گئی دعائوں کی بدولت عمران خان کی صحت بہترہو رہی ہے، عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے زائرین کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کردیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اللہ کے دین کیلئے نکلنے والوں کیلئے راستے کھول کر عمران خان نے اعلیٰ ظرفی دکھائی ہے، کروڑوں عوام اسی وجہ سے عمران خان سے دیوانہ وار محبت اور ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نہ صرف اپنے گھروں میں بلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی، درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں، تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔

اس قبل آج نیوز کے نمائندے طارق خان کے مطابق ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی صحت تسلی بخش قراردے دی ہے جبکہ 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل تھے جس کے بعد شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ہوکر زمان پارک جائیں گے۔

imran khan

lahore

Shaukat Khanum Hospital