Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے 3 واقعات، ایک شخص ہلاک

فائرنگ کے واقعات میں کئی شہری زخمی بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 10:21am
تصویر آج نیوز/ فائل
تصویر آج نیوز/ فائل

کراچی میں رات گئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے 3 مختلف واقعات پیش آئے جن میں 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ماڑی پور پیپلز گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 48 سالہ محمد یاسین ولد محمد حبیب کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت 50 سالہ رمضان علی ولد عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 26 سالہ فرحان ولد ابو بکر کے نام سے ہوئی۔

اس کے علاوہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران 50 سالہ ٹرک کا ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

جس کے بعد شہریوں نے نیشنل ہائی وے پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دیا تھا۔

Karachi Street Crimes

Karachi Firing