ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو شکست
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا اور پاکستان کے لئے سیمی فائنل کی راہ ہموار کردی۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ 2 کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت کی۔
نیدرلینڈز کی اننگز
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کئے۔
اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں، اس کے علاوہ کولن ایکرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25، ہینڈرک کلیسن 21 ، ٹمبا باووما 20، رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر نے 17،17 جبک کوئنٹن ڈی کوک نے 13 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لئے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے۔
پروٹیز کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Comments are closed on this story.