Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ پر چوری کا الزام لگ گیا

فلم جوان 2 جون 2023 کو ریلیز ہوگی
شائع 05 نومبر 2022 11:55pm

بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان کی کوئی فلم ریلیز ہوئے تقریباً 4 سال ہو گئے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کو فلم ’پٹھان‘کا انتظار ہے۔

اپنی فلم کے لیے طویل انتظار کرانے والے شاہ رخ خان کی صرف ’پٹھان‘ ہی ریلیز نہیں ہونے والی ہے بلکہ ایک سال میں تین فلموں کی ریلیز کا راستہ صاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔

فلم ’ڈنکی‘ کا اعلان شاہ رخ پہلے ہی کر چکے ہیں، اور اب ان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر بھی سامنے آگیا ہے۔ اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کے بارے میں بہت دنوں سے تذکرہ چل رہا ہے لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ فلم 2 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔

ایسے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کے پروڈیوسر مانیکم نارائنن نے الزام عائد کیا ہے کہ ’جوان‘ بنانے والوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’Perarasu‘ کی کاپی کی ہے۔

انہوں نے اس کے خلاف تمل فلم پروڈیوسرز کونسل میں درخواست جمع کروا دی۔ کونسل 7 نومبر کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ رُخ خان نے اپنی 57ویں سالگرہ کے موقع پر نئی فلم ’پٹھان‘کا ٹیزر ریلیز کیا تھا۔

Shahrukh Khan

jawan