Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے اداکار فیروز خان کی ماہانہ آمدن کی تفصیلات طلب کرلی

عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی
شائع 05 نومبر 2022 11:42pm

کراچی فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر بچوں کے تعلیمی اور علاج و معالجے کے اخراجات اور اداکار کی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

فیروز خان کے وکیل فائق جاگیرانی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ ان کے موکل بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج و معالجہ کی رسیدیں عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

سابقہ اہلیہ کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ فیروز خان کو اگر کوئی نقصان ہوا ہے تو دستاویزی ثبوت جمع کرائیں۔

علیزے کے وکیل قائم شاہ کا کہنا تھا کہ فیروز خان کی فی اشتہار آمدن 5 ملین سے 10 ملین ہے تاہم علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر وہاں ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

Feroze Khan

Alizah Feroze