Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کورین پاپ بینڈ کے کنسرٹ میں 30 افراد بے ہوش

مزید بدنظمی اور بھگدڑ سے بچنے کے لیے کنسرٹ کو ختم کروا دیا گیا، پولیس ترجمان
شائع 05 نومبر 2022 11:07pm

کورین پاپ بینڈ کے پاپ کو انڈونیشیا میں 30 افراد کے بے ہوش ہونے پر اپنا پہلا میوزک کنسرٹ ختم کرنا پڑگیا۔

گزشتہ ماہ انڈونیشیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 40 سے زائد بچوں سمیت 174 افراد ہلاک ہونے کے بعد حکام ابھی بھی خوفزدہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جکارتہ کے قریب ’این سی ٹی 127‘ کا کنسرٹ دو گھنٹے سے جاری تھا، جب مداحوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچی اور دم گھٹنے سے 30 افراد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مزید بدنظمی اور بھگدڑ سے بچنے کے لیے کنسرٹ کو ختم کروا دیا گیا جبکہ بےہوش ہونے والے تمام افراد ہوش میں آچکے ہیں۔

کنسرٹ کی منتظم کا کہنا تھا کہ گلوکاروں نے اسٹیج سے چند تحائف مداحوں میں پھینکنا شروع کیے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

پولیس نے این سی ٹی 127 بینڈ کو اپنا دوسرا کنسرٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ساتھ ہی کسی بھی قسم کے تحائف تقسیم کرنے سے منع کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معروف کورین پاپ بینڈ کے پاپ کے 24 سالہ گلوکار لی جیہان جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔

یہ افسوسناک واقعہ تقریب کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک تنگ گلی میں لوگوں کی بڑی تعداد کی بھگڈر مچی جس سے تقریباً 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

K pop