Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نےسی سی پی او لاہور کو معطل کردیا

غلام ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 10:57pm
غلام محمود ڈوگر۔ فوٹو — فائل
غلام محمود ڈوگر۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر گزشتہ روز گورنر ہاوٴس کی سکیورٹی میں مکمل ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور پر پولیس کو سیاسی بنانے کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ غلام ڈوگر بطور ڈی آئی جی اور دو بار سی سی پی او لاہور فرائض انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی جی پنجاب سمیت متعدد پولیس افسران کو تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔

Federal govt

lahore

ccpo lahore

ghulam mehmood dogar