Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کے دور میں جو ہوا اس پر یقین نہیں رکھتے، مریم اورنگزیب

عمران خان کی تقاریر پر پابندی: ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اطلاعات
شائع 05 نومبر 2022 09:37pm
تصویر بزریعہ پی آئی ڈی
تصویر بزریعہ پی آئی ڈی

پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عمران خان دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں پر پابندیاں لگیں، عمران خان کے دور میں جو ہوا اس پر یقین نہیں رکھتے، ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے خلاف عمران خان جو بولنا چاہیں بولیں، ہمارے خلاف عمران خان کی تقریرعوام تک پہنچے تاکہ عوام پر اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حامیوں کو جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، فاشسٹ عمران خان نہیں۔

imran khan speech

Maryam Aurangzeb