Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تقاریر نشریات پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرینگے، فواد چوہدری

حکومت کو عمران خان کا سچ بھی گولیاں بن کرلگ رہا ہے، فواد چوہدری
شائع 05 نومبر 2022 08:34pm
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

عمران خان کی تقاریر نشریات پر پابندی کے ردِ عمل میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پریس کانفرنس اورتقریروں پر پابندی ایک بھونڈا اوربزدلانہ حکم ہے، حکومت والے اتنا ڈرتے ہیں کہ انہیں عمران خان کا سچ بھی گولیاں بن کرلگ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا آئینہ نہ دیکھنے سے اس حکومت کا بھیانک چہرہ نہیں چھپ جائے گا، البتہ پیمرا کے اس غیر آئینی حکم کو چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ پیمرا نے متنازع بیانات دینے پر عمران خان کی پریس کانفرنس اور ریکارڈڈ تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی ہے۔

imran khan

Fawad Chaudhary

PEMRA