Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کو حادثہ

ٹرین حادثے میں کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔
شائع 05 نومبر 2022 03:55pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

کراچی سے روانہ ہونے والی سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کو پیر محل کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

سکھ یاتریوں کی اسپیشل ٹرین کی آٹھ بوگیاں پیر محل اور شورکوٹ کے درمیان پٹڑی سے اتریں، ٹرین حادثے میں کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریک کو ابھی تک کلیئر کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ٹرین میں موجود مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے۔

ٹرین کی محفوظ بوگیاں مسافروں کو لے کر ننکانہ صاحب کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچے اور ریلوے پٹڑی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل عرفان مارٹن ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد شبیر لغاری نے پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی جن کے ذریعے تمام سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا۔

Train Derailed

Sikh visiters

Nankana Sahib