Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے جلسے، دھرنے کی درخواست خارج کی جائے، ضلعی انتظامیہ

عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں اجازت نہیں دے سکتے، ضلعی انتظامیہ
شائع 05 نومبر 2022 01:49pm
تصویر: پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر
تصویر: پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے، دھرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات، جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی جلسے، دھرنے کی درخواست خارج کرے۔

درخواست میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، تو اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

ضلعی انتظامیہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرے اور کنٹینر جب پر حملہ ہوا، تو عمران خان سمیت لوگ زخمی اور ایک جاں بحق ہوا تھا۔

درخواست میں کہا کہ حملہ آور گرفتار ہو چکا اور اپنے اعترافی بیان میں وجوہات بھی بیان کر چکا اور خدشہ ہے کہ ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر اسلام آباد میں دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں۔

متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کو مذہبی جنونیوں نے اسلام آباد میں قتل کیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

Haqeeqi azadi march