Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس تسلی بخش قرار

آئندہ 24 گھنٹوں میں اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 03:07pm
تصویر: یاہو ویب
تصویر: یاہو ویب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، بورڈ نے سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عمران خان کو چوبیس گھنٹے میں ڈسچارج کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تین روز سے شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں۔ چار رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنے کے بعد ادویات اور علاج میں ردوبدل کر رہا ہے۔

عمران خان کی دونوں ٹانگوں کے سی ٹی اسکین اور ایکسرے رپورٹس ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زخموں میں بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک سے دو ہفتے تک چلنے پھرنے میں احتیاط کرنی ہوگی۔

دوسری جانب شوکت خانم اسپتال میں عمران خان سے ملاقات کیلئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپتال کے باہر کارکنان بھی پارٹی چیئرمین کی عیادت کیلئے گلدستے لارہے ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر چار گولیاں لگی تھیں، چوبیس گھنٹے کے دوران عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

قبل ازیں، عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو دائیں ٹانگ میں بلٹ کے ٹکڑے لگے ہیں جس کے بعد ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔

pti

imran khan

Shaukat Khanum Hospital