Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو‘

ہمارا امن و امان سب کچھ داؤ پر لگ گیا ہے۔
شائع 05 نومبر 2022 11:49am
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز (فوٹو:فائل)
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز (فوٹو:فائل)

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کیلئے سفر شروع کیا ہے، وہ ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

شوکت خانم اسپتال لاہور کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارا امن و امان سب کچھ داؤ پر لگ گیا ہے، ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ پر حملہ ہوا لیکن واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو رہی۔

اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ حکمران ٹولہ گھٹیا سیاست کر رہا ہے، مخالفین سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مافیا سے آزاد کرانا ہے، عمران خان ملک کی حقیقی آزادی کیلئے نکلے ہیں۔

shibli faraz

Media

shaukat khanum hospital lahore