Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ہو اس کا اللہ ہی حافظ ہے: شیخ رشید

آئی ایم ایف نے پٹرول پر50روپے تک لیوی بڑھادی ہے۔
شائع 05 نومبر 2022 09:57am
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ہو اس کا اللہ ہی حافظ ہے، عمران خان پر حملے کا مرکزی ملزم ویڈیوبیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس اسٹیشن نہیں اسٹوڈیومیں بیٹھا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پٹرول پر50روپے تک لیوی بڑھادی ہے، سیاست کا پریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاک فوج اورعوام کولڑوانا چاہتی ہے ، جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

pti

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League