Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی احتجاج: موٹر سائیکل جلانے پر آبدیدہ نوجوان کی خوشیاں لوٹا دی گئیں

موٹرسائیکل فیض آباد پر مشتعل کارکنوں نے جلائی تھی
شائع 05 نومبر 2022 09:27am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہاتھوں اپنا موٹرسائیکل جلائے جانے پررونے والے رائیڈرکی خوشیاں لوٹا دی گئیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر احتجاج کرنے والے مشتعل پی ٹی آئی کارکنوں نےگزشتہ روز آن لان سروس کیلئے بائیک چلانے والے نوجوان کی موٹرسائیکل جلادی تھی جس کے بعد نوجوان کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اپنا ذریعہ روزگارچھن جانے پرانتہائی دل شکستہ نوجوان ویڈیومیں روتے ہوئے وفاقی پولیس کو بتارہا ہے کہ میں روزکا ایک ہزار روپیہ کما کرگھر کا خرچ پورا کرتا تھا، پی ٹی آئی کے 50 سے 60 بندے یہاں موجود تھے جنہوں نے موٹرسائیکل جلادی۔

پولیس کی جانب سے سوال کیے جانے پرنوجوان کا کہنا تھا کہ اسے مارا پیٹا نہیں گیا۔

ویڈیو دیکھ کرہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ نامی این جی او کے چیئرمین فیصل جمیل نے نوجوان کو نئی موٹرسائیکل خریدنے کیلئے 91 ہزار روپے کا چیک دیا۔

نوجوان نے جلائی جانے والی موٹرسائیکل حال ہی میں 91 ہزار روپے میں ہی خریدی تھی جس کی نمبرپلیٹ کے لیے بھی اپلائی کررکھا تھا۔

تازہ ویڈیومیں نوجوان نے بڑے بھائی کے ہمراہ خوشی کااظہارکرتے ہوئے چیئرمین ہینڈز ٹرسٹ کا شکریہ اداکیا۔

نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے اسے نئی موٹرسائیکل دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اتوار والے روز نوجوان کو گھربلا کرنئی موٹرسائیکل دوں گا.

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے بھی نوجوان کا رابطہ نمبردینے کی درخواست کی تھی۔

PTI protest

PTI long march 2022

Haqeeqi azadi march

Bike Burnt

faizabad