Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلاؤ گھیراؤکرنے والوں کی ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی

وفاقی پولیس نے شرپسند عناصرکیخلاف حکمت عملی تیارکرلی، ذرائع
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 09:17am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکناں کی جانب سے کیے جانے والی ہنگامہ آرائی،جلاؤ گھیراؤ کے خلاف اسلام آباد پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز سے املاک کونقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شرپسند عناصرکی شناخت کے لئے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نادراسے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور شناخت ہونے کے ان کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایف سی راولپنڈی نے مری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے اور پنجاب پولیس مری روڈ سے غائب ہو گئی۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد کے سنگم پرعلاقوں میں مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں اور اسلام آباد کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

اسلام آباد

PTI workers