Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ہم بلیک میل نہیں ہونگے، چیف جسٹس عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کروائیں‘

پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس ہمارے ماتحت نہیں، وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 11:51am
ہم نے پہلے ہی کہا ہے اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہئے۔ فوٹو — فائل
ہم نے پہلے ہی کہا ہے اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہئے۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس عمران خان کے زخم کی تحقیقات کریں۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’فتنہ قوم کو گمراہ کر رہا ہے، چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں 900 اور 18 قتلوں کی انکوائری اور اس کے زخم کی تحقیقات کروا لیں۔‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زمانے میں جتنی تحقیقات ہوتی رہیں کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کراتے تھے؟ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس ہمارے ماتحت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، اس سے پہلے بھی عمران فساد فی الارض نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے اور اب بھی جھوٹ اور پراپیگنڈے سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے جو الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت پر بات نہیں کی، جس طرح سمندر کی گہرائی کی پیمائش نہیں کی جا سکتی اسی طرح اس کے جھوٹوں کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا ہے اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہئے اور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے۔

CJP

imran khan

Rana Sanaullah